ابنا: سپریم کورٹ کے کراچی بدامنی ازخودنوٹس کے فیصلے کی روشنی میں حکومت سندھ نے ہائی پروفائل مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے قانون کو مزید بہتر بنانے پرسفارشات مرتب کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔محکمہ داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ سیکریٹری قانون، آئی جی سندھ، آئی جی جیل خانہ جات اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔کمیٹی ہائی پروفائل مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے بہترقانون سازی اور تنظیمی ساخت سے متعلق موجودہ قانون کا جائزہ لے گی اوردیگرممالک کے قوانین کی روشنی میں تجاویزمرتب کرے گی۔ کمیٹی تین ہفتوں میں اپنی سفارشات حکومت سندھ کو پیش کرے گی۔ ............
/169